2 دسمبر، 2015، 5:28 PM

صیہونی فوج شام میں کارروائی کررہی ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

صیہونی فوج شام میں کارروائی کررہی ہے، نیتن یاہو کا اعتراف

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت اور دیگر مسلح گروپوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فوج شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت اور دیگر مسلح گروپوں کے خلاف کارروائیاں کررہی ہے۔ شمالی اسرائیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم شام سے اسلحہ، بالخصوص مہلک ہتھیاروں، کی لبنان ترسیل روکنے کے لئے ہرممکن اقدام کرتے ہیں۔ اس کے لئے ہم شام میں وقفے وقفے سے آپریشن کرتے رہتے ہیں تاکہ اسے ہمارے خلاف محاذ بننے سے روکا جاسکے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ تنازعات میں گھرے ملک شام میں اسرائیلی سرگرمیوں سے متعلق عوامی سطح پر کسی بھی صہیونی رہنما کا یہ پہلا اعتراف ہے۔

News ID 1860013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha